اداکارہ و ماڈل صد ف بھٹی نے  تصویریں بنانے پر پرستاروں سے معاوضہ طلب کرلیا

اداکارہ و ماڈل صد ف بھٹی نے  تصویریں بنانے پر پرستاروں سے معاوضہ طلب کرلیا
اداکارہ و ماڈل صد ف بھٹی نے  تصویریں بنانے پر پرستاروں سے معاوضہ طلب کرلیا

  

لاہور (این این آئی ) اداکارہ و ماڈل صد ف بھٹی نے پرستاروں سے اپنے ہمراہ تصویریں بنانے پر 5ہزار روپے معاوضہ طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق مقامی ہوٹل میں ہونے والی فیشن شو کی تقریب میں اداکارہ و ماڈل صدف بھٹی کے ہمراہ دو پرستاروں نے تصویریں بنائیں جس پر ماڈل صد ف بھٹی نے ان سے 5 تصویریں بنانے کا 5ہزار روپے معاوضہ مانگ لیا جس پر ان کے پرستار ہکا بکا ہوکر رہ گئے تاہم اس موقع پر تقریب میں شریک افراد نے بڑی مشکل سے معاملے کو سلجھاتے ہوئے پرستاروں کو وہاں سے روانہ کردیا ۔

مزید : تفریح