تحفظ ناموس رسالت ایکٹ295-C میں ترمیم کی مبینہ کوششوں پر سخت احتجاج
لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہولاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے عہدیدران و رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اعلاعات مولانا عزیزاالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر،پیر رضوان نفیس،قاری عبدالعزیز،مولانا عبدالنعیم،مولانا خالدمحمود،قاری ظہورالحق،مولانا سعیدوقار سمیت کئی افراد نے شرکت کی۔اجلاس میں تحفظ ناموس رسالت ایکٹ295-C میں ترمیم کی مبینہ کوششوں پرعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے سخت احتجاج کیا ہے اور حکومت کی قادیانیت نوازی کے خلاف 19جنواری بروزجمعرات بعد نمازظہرآل پارٹیزکانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔علماء نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مقدس قانون کو چھیڑنے اور ترمیم کرنے سے باز رہے ،تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف مہم جوئی یہودی اور قادیانی ایجنڈاہے ناموس رسالت قانوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی بات برداشت نہیں۔ قانون ناموس رسالت کے غلط استعمال کا واویلا بے بنیاد ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے ایجنڈے میں قانون ناموس رسالت میں ترمیم کو شامل کرنا تشویشناک ہے۔ دین بیزار لابی قانون ناموس رسالت کو غیر موثر بنانے کے لئے متحرک ہے۔ اہل حق قانون ناموس رسالت میں تبدیلی برداشت نہیں کریں گے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما ؤ ں نے کہا کہ بار بار ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف مہم جوئی یہودی اور قادیانی ایجنڈا ہے۔علماء نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت بیرونی دبا ؤ پر خفیہ طریقے سے ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم لاکر یہ قانو ن غیر موئثر کرنا چاہتی ہے۔حکومت اگر کوئی ایسا ترمیمی بل لائی تو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت آئینی اور قانونی طورپر ناموس رسالت ایکٹ کا تحفظ کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم نہ کریں اور ہرقسم کا بیرونی دبا ؤ مسترد کرتے ہوئے اہل اسلام کے جذبات کی ترجمانی کریں ۔عقیدہ ختم نبوت ،ناموس رسالت ایکٹ اور قادیانیت کے متعلق قوانین کا ہر قیمت پر تحفظ کرتے رہیں گے۔ 295-C ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔سینٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کا توہین رسالت قانون پر بحث ناقابل برداشت امر ہے ،اس کے خلاف تمام دینی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں۔ناموس رسالت کے خلاف ترمیمی بل اغیار کے ایجنڈے کی تکمیل ہے۔انہوں نے کہا کہ قادیانی اور یہودی لابی اسلام مخالف قوتوں کو ساتھ ملا کر تحفظ ناموس رسالت ایکٹ ختم کرانے کے درپے ہے مگر شمع ختم نبوت کے پروانے کوئی بھی ایسی ناپاک سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔عاشقان مصطفےٰؐ ناموس رسالت کے قانون کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے ۔علماء نے کہا کہ پاکستان میں کونسا قانون کا صحیح استعمال ہو رہا ہے لیکن یہ پروپیگنڈاناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کیوں کیا جا رہا ہے۔