کبھی بھی زیر جامہ دیگر کپڑوں کے ساتھ اکٹھے نہ دھوئیں کیونکہ۔۔۔ ماہرین نے سختی سے منع کردیا، انتہائی تشویشناک وجہ بھی بتادی

کبھی بھی زیر جامہ دیگر کپڑوں کے ساتھ اکٹھے نہ دھوئیں کیونکہ۔۔۔ ماہرین نے ...
کبھی بھی زیر جامہ دیگر کپڑوں کے ساتھ اکٹھے نہ دھوئیں کیونکہ۔۔۔ ماہرین نے سختی سے منع کردیا، انتہائی تشویشناک وجہ بھی بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) جب بھی آپ کپڑے دھوتے ہوں گے تو یقیناًاپنے کپڑوں کے ساتھ انڈرویئر بھی دھوتے ہوں گے لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کبھی بھی یہ حرکت نہ کریں۔ان کاکہناہے کہ جب بھی ہم بیت الخلاءکا استعمال کرتے ہیں تو بول و براز سے فارغ ہونے کے بعد اعضاءکو دھوتے ہیں لیکن چاہے جتنی بھی صفائی کرلیں پاخانے کے ذرات لگے رہ جاتے ہیں ۔یہ ذرات انڈرویئر کو لگتے رہتے ہیں اور جب ہم انہیں دیگرکپڑوں کے ساتھ دھوتے ہیں تواس پر لگے ذرات اور جراثیم دیگر کپڑوں کو منتقل ہوجاتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ایری زونا کے مائیکروبائیالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر چارلز گربا کاکہناہے کہ صرف ایک انڈرویئر دیگر کپڑوں کے ساتھ ڈالنے پر 100ملین سے زائد ای کولی(پیٹ کی بیماری والے)جراثیم پانی میں چلے جاتے ہیں اور سارے کپڑوں کو جراثیم زدہ کردیتے ہیں۔

یورپ میں شدید سردی، ایک ’سیانی‘ لومڑی کے ساتھ وہ ہو گیا جو آج تک آپ نے صرف کارٹونز میں ہی دیکھا ہو گا ، تصاویر دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
اسی طرح ماہرین صحت کایہ بھی کہناہے کہ اکثر ہم کپڑوں کو ٹھنڈے یا نارمل پانی میں دھوتے ہیں لیکن انڈرویئر کو اس پانی میں دھونے سے جراثیم نہیں مرتے ۔”انڈرویئر میں دیگر کپڑوں کی نسبت زیادہ جراثیم ہوتے ہیں لہذا ہمیشہ انڈروئےر کو گرم پانی میں دھوئیں۔“ ڈاکٹر چارلز باگر کاکہنا ہے کہ ہم باورچی خانے کے کپڑے بھی مشین میں دھوتے لہذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ زیر جامہ کو سب سے الگ دھویا جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -