روزانہ کھجور کھانے کا وہ فائدہ جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتایا

روزانہ کھجور کھانے کا وہ فائدہ جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتایا
روزانہ کھجور کھانے کا وہ فائدہ جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) رمضان الکریم کے مبارک مہینے میں ہر افطاری کھجور سے کی جاتی ہے لیکن جیسے ہی یہ مبارک مہینہ ختم ہوتا ہے ہم کھجور کھانا چھوڑ دیتے ہیں۔آئیے آپ کو روزانہ کھجور کھانے کا فائدہ بتاتے ہیں۔
کولیسٹرول میں کمی
ان میں کولیسٹرول اور چکنائی کی مقدار کم ہوتی ہے اور انہیں روزانہ کھانے سے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار بھی کنٹرول رہتی ہے۔
پروٹین
ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کے لئے پروٹینز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور کھجور میں پروٹین کی متوازن مقدار موجود ہوتی ہے۔
وٹامنز
کھجوروں میں وٹامن بی ون،بی2، بی 3،بی5اور وٹامن سی پائی جاتی ہے۔اگر دن میں دس کھجوریں کھالی جائیں تو آپ کو وٹامنز کی مطلوبہ مقدار مل جائے گی۔
توانائی
اگر آپ کو بھوک لگے تو سنیکس کھانے کی بجائے کھجور کا استعمال کریں کہ ان کی وجہ سے نہ صرف آپ کی بھوک کم ہوگی
بلکہ آپ کے جسم کو بھی توانائی ملے گی۔
پوٹاشیم
ان میں پوٹاشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور سوڈیم بہت کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ بلڈ پریشر کے لئے بہت مفید ہیں۔
آئرن
اگر آپ جسم میں آئرن کی کمک کا شکار ہیں توکھجور کھانے سے اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
قبض کشا
جن لوگوں کو قبض کا مسئلہ ہوانہیں چاہیے کہ روزانہ کھجوروں کو تھوڑی دیر پانی میں بھگو کرکھائیں،اس طرح ان کی قبض ٹھیک ہوگی۔ صحت مند افراد اگر قبض جیسی بیماری سے بچنا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ روزانہ کھجور کھائیں۔
انتڑیوں کے لئے
کھجور کھانے سے آپ انتڑیوں کی بیماری سے محفوظ رہیں گے۔ ان میں موجود فائبر کی وجہ سے انتڑیاں بہتر طریقے سے کام کریں گی۔
ہڈیوں اور دانتوں کے لئے
ان میں کیلشیم کی وافر مقدار ہوتی ہے جس کی وجہ سے دانت اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
جلد کے مسائل
اگر آپ جلد کے مسئلہ سے دوچار ہیں تو کھجور کھانے سے آپ کو خطر خواہ فائدہ ہوگا،ان میں موجود وٹامن بی کی کمی دور ہوگی۔

اگر آپ کو کافی پینے کا مزہ نہیں آرہا تو مگ تبدیل کرلیں، تحقیق میں ایسا انکشاف کہ آپ ابھی کپ تبدیل کرلیں گے

مزید :

تعلیم و صحت -