سوئی ناردرن گیس ایمپلائز یونین کے انتخابات کا شیڈول تبدیل،20جنوری کو ہوں گے
ملتان (خبرنگار خصوصی)این آئی آرسی کی جانب سے سوئی نادرن گیس ایمپلائز یونین کے انتخابات کے شیڈول کوتبدیل کردیاگیاہے ۔نئے شیڈول کے مطابق انتخابات20جنوری بروز جمعہ ہونگے ۔ واضح رہے کہ سوئی نادرن گیس ایمپلائز یونین(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
کے انتخابات آج ہونا تھے ۔اس حوالے انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی تھی مگر این آئی آر سی کی جانب سے الیکشن شیڈول کوچار روز آگے کردیا گیاہے ایمپلائز یونین کے انتخابات کیلئے انتخابی نشان الاٹ کردئیے گئے ہیں ۔ صدر کے امیدوار شہزاد اقبال سیکرٹری رشید خان آفریدی اورڈپٹی سیکرٹری کے امیدوار امیرنواز خان لغاری کو انتخابی نشان شاہین الاٹ کیاگیاہے جبکہ صدر زبیرخان اورسیکرٹری کے امیدوار شاہین اقبال مروت کو انتخابی نشان جھنڈا الاٹ کیاگیاہے۔
شیڈول