عمران خان کا جلسہ ڈیرہ غازی خان ناکام شو تھا،شیر علی گورچانی

عمران خان کا جلسہ ڈیرہ غازی خان ناکام شو تھا،شیر علی گورچانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ عمران خان کاجلسہ ڈیرہ غازیخان ناکام شوتھاچاراضلاع کی پی ٹی آئی قیادت کروڑوں روپے خرچ اور بلندوبانگ دعووں کے باوجود چندہزارلوگ بھی جلسہ گاہ نہ لاسکی،عمران خان کو نوازشریف فوبیاہوگیاہے وہ اقتدارکی خاطرعوام کو جھوٹ پر جھوٹ بول کردھوکہ دینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں یوسی لال گڑھ (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کے قصبہ لُنڈی سیدان میں وائس چیئرمین سیداسماعیل شاہ بخاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ عمران خان وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک میں ہونے والی ترقی کو دیکھ کربوکھلاچکے ہیں اور وہ الیکشن 2018میں بھی اپنی واضح شکست دیکھ رہے ہیں جس بناپر وہ عوام کو گمراہ کرنے کے لئے روزانہ نئے جھوٹ بول کر اپنی ڈوبتی سیاسی کشتی کوسہارادینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انھوں نے کہاکہ عمران خان کے دھرنا،لاک ڈاؤن ،پاناماسمیت تمام پلان ناکام ہوچکے وہ اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے جھوٹ کی فیکٹری بندکریں او رن لیگ قیادت کو عوام کی بہترخدمت کرنے میں روڑے اٹکانابندکریں اس موقع پر ضلعی چیئرمین راجن پور سردارعبدالعزیزعرف جگن خان نے کہاکہ ضلع کی تعمیروترقی کے لئے پلان تشکیل دے دیاہے بہت جلدعوام کو ضلع میں واضح تبدیلی نظرآئے گی ٹکٹ ہولڈ ر این اے174خواجہ کلیم الدین کوریجہ ،چیئرمین سردا ر نذ رحسین خان رند،ملک مریدحسین بکھر،سردارشیرازخان گورچانی،میاں ظہورا حمدخو جہ،سردارزبیرخان لغاری ،ملک زوہیب حسن بکھر ،سر دار شادوخان دریشک ،نو ید شہزادخان پٹھان ڈاکٹرعبدالغنی بٹ،ملک نصراللہ خان وا گھہ،سجادملک سمیت دیگر شخصیا ت بھی موجودتھیں ۔