کرپشن کی بنیاد پربنائی گئی حکومت کمزورہورہی ہے،طارق بشیر چیمہ

کرپشن کی بنیاد پربنائی گئی حکومت کمزورہورہی ہے،طارق بشیر چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حاصل پور(نمائندہ پاکستان)چوہدری طارق بشیر چیمہ مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق وممبر قومی اسمبلی نے تاجررہنماراؤ محمدحنیف کی رہائش گاہ پرگفتگو کرتے ہوئے کہاچوروں کے ٹولے کایوم حساب قریب ہے لوگوں کوسڑکوں پر گھسیٹنے والے پانامہ کیس کے شکنجہ کاشکارہو کر اپنے انجام کو (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

خود پہنچیں گے کرپش کی بنیاد پر بنائی گئی یہ حکومت کی بنیادیں کمزورہونے لگی ہیں سی پیک نے صوبوں کے تحفظات کودور کیا جانا چاہئے عنقریب حکومت کے خلاف ایک بڑا اتحاد ہو سکتا ہے انہوں نے تاجر رہنماراؤ محمد حنیف کے گھر راؤ برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے الیکشن میں ایک مربوط منصوبہ بندی کے تحت الیکشن میں اتریں گے اور تمام برادریوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اسموقع پر تاجر رہنما راؤ محمد حنیف ، راؤ حاجی عبدالعزیز، راؤ شان محمد ، راؤلیاقت علی ، راؤکامران ، راؤ محمد اسامہ ، راؤ امیر حمزہ ،چوہدری سعید حمید ،چوہدری عمران رنگا ،چوہدری ندیم خالق ،راشد چوہدری ،امین گل ،خالد شہزاد، محمود اقبال اور دیگر نے اس موقع پر شرکت کی۔
طارق بشیر