لودھراں کو ماڈل ضلع بنا کرعوامی محبت کا قرض اتارینگے،عبدالرحمن کانجو
کہروڑپکا(سٹی رپورٹر)وفاقی حکومت کی کھادوں پرسبسڈی کی بحالی حکومت کی کسان دوستی کاواضح ثبوت ہے ضلع لودھراں کی عوام کے محبت کا قرض لودھراں کوماڈل ضلع بناکر دیں گے۔ یہ بات قائد ضلع لودھراں ممبرقومی اسمبلی عبدالرحمان خان کانجو نے وائس چیئرمین بلدیا شیخ محمد رضوان شریف کی قیادت میں عیادت کے لیے آنے والے میونسپل کمیٹی کہروڑپکا کے کونسلروں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
کہی۔ اس موقع پر عبدالرحمان کانجو نے کہا کہ وہ جلد صحت یاب ہوکر حسب سابق عوام کی خدمت جارہی رکھیں گے۔ کونسلروں کے وفد میں شیخ حاجی جان محمد ، شیخ محمد و احد ، میاں طلحہٰ جمال قریشی ، حاجی ناصر نواز ، شیخ خالد اسلم ،شیخ زاہد اقبال ، ظفر رحمانی ، سیٹھ محمد اشرف اسماعیل ودیگر بھی شامل تھے۔ بعد ازاں شیخ محمد رضوان نے لاہور سے ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عبدالرحمان خان کانجو کی قیادت میں ضلع لودھراں کو ترقیاتی ضلع بنایا جائیگا