پمپ مالکان نے نرخوں میں اضافہ کے پیش نظر پٹرول کی سپلائی روک دی

پمپ مالکان نے نرخوں میں اضافہ کے پیش نظر پٹرول کی سپلائی روک دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)پٹرول کی قیمت میں اضافہ‘ شہر بھر میں سپلائی بند رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں میں پٹرول ڈلوانے میں شدید مشکلات کا سامنارہا واضح رہے کہ حکومت نے سال نو پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے رد عمل سے بچنے کے لئے گزشتہ روز اچانک سے قیمتیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ‘گزشتہ دوپہر سے افواہ پھیلنے کے باعث پٹرول پمپ مالکان (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )
نے فوری طور پر سپلائی روک دی جس کی وجہ سے شہریوں کو گاڑیوں میں پٹرول اور ڈیزل بھروانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پٹرول پمپوں پر گاڑیوں کا رش لگا رہا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں1روپے77پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں مستحکم رکھی گئی ہیں۔
پٹرول