گیس کی طویل بندش،شہری مہنگے متبادل ذرائع اختیار کرنے پر مجبور

گیس کی طویل بندش،شہری مہنگے متبادل ذرائع اختیار کرنے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،میلسی(جنرل رپورٹر،نامہ نگار)دوروزسے جاری بارش اورسردی کی شدت میں اضافے نے سوئی گیس کو گھرو ں سے مکمل طورپرغائب کردیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آگ جلانے کیلئے متبادل ذرائع ایل پی جی‘لکڑیاں اور کوئلہ خریدنا پڑرہا ہے طلب میں اضافہ کے باعث دکانداروں نے خود ساختہ طور پر ایل پی جی گیس کی قیمت میں15روپے فی کلو تک اضافہ کردیا ہے مارکیٹ میں گیس 80روپے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

سے110روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے جبکہ کوئلہ کی قیمت بھی 40روپے سے بڑھا کر70روپے کردی گئی ہے ‘چند روز قبل400روپے من فروخت ہونے والی لکڑی سردی کی لہر آتے ہی700روپے من تک پہنچاد ی گئی ہے ‘قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کے باعث شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اورگیس لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔