یمنی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپ ، 26افراد ہلاک
صنعاء (اے پی پی) بحیرہء احمر کے ساحلی علاقے دباب میں یمن کی سرکاری فورسز اور ہ حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے۔ علاقے میں گزشتہ ایک ہفتے سے صدر منصور ہادی کی حامی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ یمن کی اہم ترین بندرگار باب المندب کے قریب واقع اس علاقے کا قبضہ حوثی باغیوں سے چھڑانے کے لیے جاری اس کارروائی میں یمنی فورسز کو سعودی اتحاد کی فضائی مدد بھی دستیاب ہے۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 12 حوثی باغی اور پانچ یمنی فوجی بھی شامل تھے جبکہ 14 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔