ویتنام میں تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے برآمدی اداروں سے 26 جنوری تک درخواستیں طلب
اسلام آباد(اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے ویتنام میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے برآمدی اداروں سے 26 جنوری 2017ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں زرعی مصنوعات، مشینری، الیکٹرانکس، گھریلو مصنوعات، طبی آلات، آٹو موبائل اینڈ پارٹس، تعمیراتی سامان، معدنیات، چمڑے و کپڑے کی مصنوعات سمیت دستکاریوں، سمندری خوراک اور خدمات کے شعبہ کی مصنوعات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے شرکت کے ذریعے عالمی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے قومی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ نمائش 19 تا 22 اپریل 2017ء کو ہنوئی، ویتنام میں منعقد ہو گی
اس حوالے سے تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔