اداکارہ و پرفارمر سدرہ نور کی تماثیل تھیٹر میں زبردست پرفارمنس

لاہور( فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر سدرہ نور کی تماثیل تھیٹر میں زبردست پرفارمنس،شائقین نے دل کھول کر داد دی۔تماثیل تھیٹر میں جاری ڈرامہ ’’چائے والا‘ ‘میں اداکارہ سدرہ نور کی ڈانس پرفارمنس کو پسند کیا جا رہاہے ۔شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس ملنے پر سدرہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مجھے کامیابی مل رہی ہے۔ڈرامہ میں سینئرفنکاروں کے ساتھ کام کرنے کاہمیشہ مزہ آتا ہے۔ اداکارہ نرگس کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم میں بابرا شریف،ریما،صائمہ ان کو اچھی لگتی ہیں۔ صائمہ دور حاضر کی ایک زبردست اور میچور ایکٹریس ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں سید نور،حسن عسکری اورشعیب منصور بہترین ڈائریکٹر ہیں۔ان ڈائریکٹرز نے پاکستان فلم انڈسٹری کو شاہکار فلمیں دی ہیں۔سدرہ نور نے بتایا کہ جہاں تک فلموں میں کام کی بات ہے تو ایسا کردار کرنا چاہوں گی جو لوگوں کے لئے سبق آموز ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایک آرٹسٹ کیلئے ڈانس میں مہارت بہت ضروری ہے۔