سی آئی اے کی کارروائی، ڈاکوؤں چوروں سے لاکھوں کی نقدی اورسامان برآمد

سی آئی اے کی کارروائی، ڈاکوؤں چوروں سے لاکھوں کی نقدی اورسامان برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے دوارن سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں ، راہزنوں اور چوروں کو گرفتار کرکے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی برآمد کر کے ان کے اصل مالکان کے سپر د کر دیں۔ ایس پی سی آئی اے طارق الٰہی مستوئی نے ڈاکوؤں اور راہزنوں کے گروہوں کے ملزمان سے برآمد کی گئی لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء ان کے اصل مالکان میں تقسیم کیں۔ طارق الٰہی مستوئی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس سے عہدہ برآ ہونے کے لئے لاہور پولیس کے تمام ونگ شب و روز کوشاں ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے سمن آباد، وحدت کالونی، لٹن روڈ، شاہدرہ، باغبانپورہ،ہربنس پورہ، شمالی چھاؤنی اور فیکٹری ایریا میں مختلف وارداتوں کا نشانہ بننے والے شہریوں محمد عمر، حسنین ظہیر، محمدافضل،فضل احمد، محمد ساجد شفیق، محمد کاشف، سفیان خاں، محمد حبیب اور عبدالجبارمیں لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فونزا ور دیگر قیمتی اشیاء تقسیم کر دی ہیں۔

مزید :

علاقائی -