مہنگائی کا طوفان آئیگا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ نواز حکومت عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں کا تعین کرنے والے اوگرا سے اختیارات چھین کر حکومت من مانی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت پاکستانی اشیاء کے ایکسپورٹ میں ناکام رہی ہے یہی وجہ ہے کہ بجٹ خسارا پورا کرنے اور حکومتی غیرضروری اخراجات کو پورا کرنے کے لئے پٹرولیم کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کیا جا رہا ہے۔