وزیراعلیٰ کی روزنامہ ’’جنگ‘‘ کے سینئر صحافی پرویز بشیرکی رہائشگاہ اسلام پورہ آمد،والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ کی روزنامہ ’’جنگ‘‘ کے سینئر صحافی پرویز بشیرکی رہائشگاہ اسلام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آج روزنامہ ’’جنگ‘‘ کے سینئر صحافی پرویز بشیرکی رہائش گاہ اسلام پورہ گئے۔وزیراعلیٰ نے والد کے انتقال پرپرویز بشیر اورغمزدہ خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔ وزیراعلیٰ نے پرویز بشیر سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے والد بشیر احمد ایک دیانتدار اورفرض شناس سرکاری افسر تھے، جنہوں نے محنت اورایمانداری سے سرکاری فرائض سرانجام دےئے۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
پرویز بشیر

مزید :

صفحہ آخر -