کراچی ،سول ہسپتال میں 6ماہ کے بچے نے وینٹی لیٹر نہ ملنے پر تڑپ تڑپ کر جان دیدی

کراچی ،سول ہسپتال میں 6ماہ کے بچے نے وینٹی لیٹر نہ ملنے پر تڑپ تڑپ کر جان دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سول ہسپتال میں ایک دن پہلے داخل کرائے جانے والے 6 ماہ کے بچے حسن کو وینٹی لیٹر نہ ملا۔ نومولود تڑپتا رہا ۔ ہسپتال میں 6 وینٹی لیٹرز ہونے کے باوجود پریشان حال والدین کو ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ وہ اپنا بچہ کسی پرائیویٹ ہسپتال میں لے جائیں۔بتایا گیا ہے کہ معصوم بچہ کھینچ کھینچ کر سانسیں لے رہا تھا لیکن سنگدل ہسپتال انتظامیہ کو اس کی حالت زار پر کوئی ترس نہ آیا ۔بچے کے والدین دہائیاں دیتے رہے کہ اسے ویں ٹی لیٹر مہیا کیا جائے لیکن ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں صرف 6 وینٹی لیٹر موجود ہیں اور سبھی استعمال میں ہیں اسی دوران 6 ماہ کاحسن اللہ کو پیارا ہو گیا۔ماں لخت جگر کی اپنی آنکھوں کے سامنے موت پر غم سے نڈھال ہو گئی۔بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ اب انہیں حکومت کے کسی وعدے یا کارروائی کی ضرورت نہیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر صحت سکندر میندھرو نے ہسپتال انتظامیہ کو بے قصور ٹہراتے ہوئے کہاہے کہ ساتھ والے سرکاری ہسپتال میں کافی ونٹی لیٹر دستیاب تھے، سرکاری گاڑی پر بچے کو ساتھ والے ہسپتال میں بھیجنے کی پیشکش بھی کی گئی ، ڈاکٹروں نے کافی اصرار کیا لیکن بچے کا باپ نہ مانااس پر انتظامیہ کیا کرتی۔

مزید :

صفحہ آخر -