پشاور میں کومبنگ آپریشن، 5افغان سمیت 58 گرفتار
پشاور/راولپنڈی(اے این این)فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاورمیں کومبنگ آپریشن کرکے 5 افغانوں سمیت 58 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔گرفتارشدگان سے اسلحہ وگولہ بارودبرآمدکرلیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن گزشتہ رات شاہین ٹاون، وارسک روڈ، دلہ زک اورپکہ غلام میں کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے اسلحہ، ایمونیشن اورمنشیات برآمد ہوئیں۔