کشمیری رہنماؤں کاحافظ سعید کی جانب سے 2017ء کو کشمیر کے نام کرنے کا خیر مقدم
لاہور(نمائندہ خصوصی )کشمیری رہنماؤں نے امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید کی جانب سے 2017ء کو کشمیر کے نام کرنے پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عوامی بیداری اور حکومتوں کو احساس ذمہ داری پیدا کرنے کے لیے پہلا عملی قدم ہے، وہ کشمیریوں کے دل کی آواز بنے ان کا یہ اعلان قابل تحسین ہے ۔2017 کشمیریوں کے لیے آزادی کا سال ہوگا۔پاکستان میں ایک توانا ورمضبوط اآواز حافظ محمد سعید کی ہے،کشمیری انہیں اپنا مسیحا اور تحریک آزادی کشمیر کا وکیل سمجھتے ہیں،حافظ محمد سعید کشمیریوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں ۔ا ن خیالات کا اظہارکنوئنیر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنمافاروق احمد رحمانی، تحریک آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین عبدالعزیز علوی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنما ظہور بٹ، جموں کشمیر مسلم لیگ کے رہنما اشتیاق احمد حمید،پیپلز لیگ جموں کشمیر کے رہنماشیخ محمد یعقوب ،نے جماعۃالدعوۃ کی جانب سے سال 2017کو کشمیر کے نام کرنے اور سال بھر کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لیے ملک بھر میں تمام سرگرمیاں اور پروگرامات کشمیر کے حوالے کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی نے کہا کہ ہندوستان کشمیر میں مسلم اکثریتی تشخص کو ختم کرکے اقلیت میں تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔ جموں میں مسلمانوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے جہاں مسلمانوں کی بستیوں کو خاکستر کیا جارہا ہے۔ اگر بھارت کی قابض فوج ظلم کرتی ہے تو کشمیریوں کو حق پہنچتا ہے وہ ان کو جواب دیں ۔پاکستان ہندوستانی میڈیا کے پروپیگنڈے کی وجہ سے معذرت خواہانہ رویہ نہ اپنائے۔ انڈیا جماعۃ الدعوہ کے بارے میں غلط فہمیاں پھیلاتا ہے۔ پاکستان میں بھی ایک طبقہ چاہتا ہے کہ جماعۃ الدعوہ کشمیر پر بات نہ کرے کیونکہ پاکستان سے توانا اورمضبوط آواز حافظ محمد سعید اور ان کی جماعت ہے حافظ محمد سعید کشمیریوں کے وکیل ہیں۔2017کو کشمیر کے نام کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔