کمپریسر استعمال کرنیوالے دوسروں کا حق ماررہے ہیں،ترجمان سوئی گیس

کمپریسر استعمال کرنیوالے دوسروں کا حق ماررہے ہیں،ترجمان سوئی گیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) سوئی گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس کی قلت نہیں بلکہ گھروں میں کمپریسر کا ا ستعمال سب سے بڑی وجہ ہے ایک گھر میں استعمال ہونے والا کمپریسر ارد گرد کے گھروں کا پریشر کھینچ لیتا ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ سردیوں میں صنعتوں کو بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری رکھی گئی ہے جس سے بے روزگاری میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے اور صنعتوں کو بلا تعطل گیس کی فراہمی صنعتی پہیہ رواں دواں ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی جانے سے جب کمپریسر بند ہوتے ہیں تو گیس کا پریشر بہتر ہو جاتا ہے کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین دوسروں کی حق تلفی کر تے ہیں۔ سوئی ناردرن ایسے گیس کنکشنز منقطع کر رہا ہے جو کمپریسر استعمال کر رہے ہیں تاکہ عوام کو بلا تعطل گیس ملتی رہے۔

مزید :

صفحہ آخر -