پاک بحریہ نے 18ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا

پاک بحریہ نے 18ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اے این این)پاک بحریہ نے بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے قریب ریسکیو آپریشن کیا جس میں 18 مچھیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیوی کی جانب سے بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے قریب ریسکیو آپریشن کیا گیا، آپریشن میں الرحمن نامی کشتی میں سوار 18 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچایا گیا، پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیموں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق الرحمن نامی کشتی 25 دسمبرکو کراچی سے روانہ ہوئی تھی جو اوماڑہ میں حادثے کا شکار ہو گئی اور کشتی کے دونوں انجن جواب دے گئے تھے اور اس میں پانی بھرنا شروع ہو گیا تھا ۔پاک بحریہ نے حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا ۔اسپیڈ بوٹس پر اسپیشل سروسز گروپ کے جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا ۔تین گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے دوران جوانوں کو تیز ہواوں اور انتہائی خراب موسم کا سامنا کرنا پڑا ۔ کمانڈر جناح نیول بیس نے امدادی کرافٹ اور سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن کی خود نگرانی کی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امدادی ٹیم نے کشتی میں سوار اٹھارہ ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچایا اور بحفاظت نہ صرف کنارے پر پہنچایا بلکہ مچھیروں کو جناح نیول بیس میں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور اب تمام افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -