چوہدری نثار پیپلزپارٹی پر تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار پیپلزپارٹی پر تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خاں کی حالیہ پریس کانفرنس پیپلزپارٹی کے خلاف تھی نہ جانے وہ پیپلزپارٹی سے کیوں خوف زدہ ہیں ،چوہدری نثارعلی ہر ہفتہ پیپلزپارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں لیکن عوام حقائق جانتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمیں چوہدری نثارعلی خاں تو تکلیف نہیں لیکن ان کی ناقص کارکردگی سے پوری قوم کو تکلیف ہے ،ان کے ناقص اقدامات سے ملک کو بہت نقصان ہوا ہے ، عوام جانتے ہیں کہ چوہدری نثار خان کی کارکردگی کتنی ناقص ہے ،وہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ میں بڑی رکاوٹ بن چکے ہیں۔