صوبہ بھر میں ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈسٹرکٹ اتھارٹیز نے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، رانا ارشد

صوبہ بھر میں ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈسٹرکٹ اتھارٹیز نے کام کا آغاز کر دیا گیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) معاون خصو صی وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد نے اپنی رہائش گاہ پرمسلم لیگی کارکنوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ حکومت نے صوبہ میں عوامی فلاح و بہبود کے متعدد تاریخی اور دور رس نتائج کے حامل اقدامات کر کے ترقی کی راہیں ہموار کر دی ہیں۔پنجاب اسمبلی میں اس حوالے سے تاریخ ساز قانون سازی عمل میں لائی گئی جس کی ملک کے کسی اور صوبے میں مثال نہیں ملتی۔ صوبہ بھر میں ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈسٹرکٹ اتھارٹیزنے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے نچلی سطح پر مقامی حکومتوں کے ذریعے مسائل کے حل میں بے حد مدد ملے گی۔ حکومت نے مقامی حکومتوں کے لئے خطیر رقم مختص کر دی گئی ہے جو صرف منتخب مقامی بلدیاتی نمائندوں کو تعمیر و ترقی کے لئے جار ی کی جائے گی۔ تمام اختیارات منتخب نمائندوں کو حاصل ہیں جس سے اضلاع کی سطح پر روزگار کی فراہمی، سکولوں میں سہولیات اور تزئین و آرائیش، تبادلوں و دیگر معاملات میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ مخالفین اپنے دور کو یاد کریں جب عوام بنیادی سہو لیات کی تلاش میں ان کے دفتروں اور گھروں کے سینکڑوں چکر لگا لگا کر تھک جاتے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ماضی کی تمام حکومتوں کی غلط پالیسیوں اور طریقہ کار کا اپنی بہترین پالیسیوں اور حکمت عملیوں کے ذریعے مداوا کیا۔وزیر اعلی کی سربراہی میں صوبہ بھر میں میگا پراجیکٹس کا جال بچھادیا گیا ہے۔حکومت کی ہدایت پر تمام ممبران اسمبلی اپنے اپنے حلقے میں پائے جانے والے ایشو کو بھر پور طریقہ سے حل کرانے میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کے اپوزیشن نے ہمیشہ صوبائی اسمبلی کو اکھاڑہ بنائے رکھنے کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔اب وقت کا تقاضہ ہے کہ اپوزیشن تحمل مزاجی سنجیدہ پن کا مظاہرہ کرے۔