ٹرک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسو سی ایشن کے وفد کی ایس پی سٹی ٹریفک سے ملاقات

ٹرک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسو سی ایشن کے وفد کی ایس پی سٹی ٹریفک سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسو سی ایشن کے مر کزی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالمتین شیخ کی قیادت میں گڈز ٹرانسپورٹرز رہنماؤں ملک ریاض اعوان ،رانا مطلوب ،عاطف ایوب،رانا مختار نے ایس پی سٹی ٹریفک آصف صدیق سے ملاقات کی اور گڈز ٹرانسپورٹرز کو در پیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گڈز ٹرانسپورٹرزرہنماؤں کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز بھاری سرمایہ کاری کر تے ہوئے حکومتوں کو مختلف مدعوں میں بھاری ٹیکس اداکر رہے ہیں مگر ٹرانسپورٹرز کے مسائل کہ حل مناسب انداز سے نہیں کیا جا تا رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں ٹریفک کے مسائل بڑھ رہے ہیں اسکو مل بیٹھ کر حل کر نے کی ضرورت ہے مصری شاہ پُل گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے بند ہونے کی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹرز کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے ٹریفک پولیس حکام سے ملاقات کا مقصد ہی مسائل کو حل کر نا ہے ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مصری شاہ جانیوالے متبادل راستے کا ہیوی ٹریفک کیلئے تعین کیا جائے کیونکہ اس سے بھاری نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں اس مو قع پر ایس پی سٹی نے ٹرانسپورٹرز کو مسائل کو حل کر نے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ جلد اسکا حل نکالا جائے گا مگر گڈز ٹرانسپورٹرز ہیوی ٹریفک کے پیچھے لائٹس اور ری فیلکٹر کے استعمال کو یقینی بنا ئیں جس پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے 15دنوں میں اس حوالے سے تمام گڈز ٹرانسپورٹرز کو آگاہی دینے کی یقین دہانی کروائی گڈز ٹرانسپورٹرز ،مصری شاہ کے تاجر سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ آج (پیر) کو ہونے والی ایس پی سٹی ٹریفک کے ساتھ ملاقات میں مصری شاہ پُل سے ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔