حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی، ڈاکٹر نوشین حامد

حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی، ڈاکٹر نوشین حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حقائق سامنے لانا ہمارا فرض ہے اور یہ فرض ہر صورت ادا کریں گے ،حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی۔ملک میں جلسہ کرکے عوام کو حقائق بتاتے رہیں گے۔ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کی ہماری تحریک ضروری کامیاب ہوگا ، ہم پرامید ہیں کہ اب کرپٹ عناصر کو ضرور سزا ملے گی اور اس ملک کی لوٹی ہوئی دولت وطن واپس آئے گی ، عمران خان کے ساتھ عوام ہیں اس لئے وہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہیں جن کے ساتھ عوام نہیں وہ ڈرائنگ روم کی سیاست کررہے ہیں ۔ پیپلزپارٹی اگر فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ختم کرے دوسری سیاسی جماعتیں اس کا ساتھ دے سکتی ہیں ، پیپلزپارٹی کے قائدین نے بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جو موقف اختیار کیا اگر وہ پہلے یہ موقف اختیا رکرلیتے تو ملک کو اتنا نقصان نہ ہوتا ،انہوں نے کہاکہ شروع دن سے ہی پاکستان تحریک انصاف نے اصولی موقف اختیار کیا اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لئے تحریک چلائی لیکن دیگر جماعتوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا اور ہمارے خلاف مہم شروع کردی ہم نے ہمت نہیں ہاری آج بھی ہماری تحریک جاری ہے ،انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری اگر ملک سیاست میں کردار ادا رکرنا چاہتے ہیں تو عوام نے ان سے جو سوالات پوچھے ہیں ان کا جواب دیں ،آصف علی زرداری کی خاموش پر تعجب ہے۔