عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہو گیا ہے، پرویز ملک

عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہو گیا ہے، پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہو گیا ہے، انہیں اپنی ذات کے علاوہ کوئی بھی اچھا نہیں لگتا،ملکی ترقی کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیں گے،بلدیاتی نمائندے ہر لحاظ سے با اختیار اور ترقیاتی کاموں میں اہم کردار ادا کریں گے، پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے نے پاکستان اور چین کے مابین موجودہ تعلقات کو نئی جہت دی ہے،حکومت کی بہتر پالیسیوں کے باعث سی پیک کے باعث چین اور دیگر ممالک کی سرمایہ دار کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ لگانے کے لئے بے چین ہیں۔ن خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے مرکزی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر لاہور کے ڈپٹی لارڈ میئرنذیر خان سواتی، میاں طارق،احسن شرافت ،سید توصف شاہ،اظہر فاروقی، عامر خان اور بی بی وڈیری،عبدالمجید نمبر دار اور سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تماشا لگانے والوں کی سیاست کا مستقبل تاریک ہو چکا،ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ سے نہ صرف بے روز گاری کا خاتمہ ہو گا بلکہ دہشت گردی بھی ختم ہوگی، دھرنے اور احتجاج و ہی لوگ کرتے ہیں جن کے پاس کوئی ویژن نہ ہو،پاک چین دوستی سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں،پارٹی قیادت وفادار کارکنپارٹی کے لئے خدمات کو نظر انداز نہیں کریگی ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ایک خطہ اور ایک وژن کا عکاس ہے،اس سے علاقے میں امن و سلامتی آئے گی،ترقی کے نئے مواقع اور نئی راہیں نکلیں گی۔انہوں نے کہا کہ سچی اور کھری سیاست نے جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کو ہر موقع پر شکست دی ہے،اور قوم کو تقسیم کرنے والے شکست خوردہ عناصر خود تقسیم ہو گئے ہیں عوام جانتے ہیں کہ انتشار اور افراتفری کی سیاست کون کررہا ہے۔