سودی نظام معیشت نے قوم کو قرضوں میں جکڑ دیا ہے، عبدالغفارروپڑی

سودی نظام معیشت نے قوم کو قرضوں میں جکڑ دیا ہے، عبدالغفارروپڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی )جماعت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی امیر حافظ عبدالغفار روُپڑی نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی کو نبی آخرالزمان ﷺ کی شان میں گستاخی اور شعائر اسلام کا مذاق اڑانے کی جسارت کرنے والوں کو گرفتار کرکے سر عام پھانسی دی جائے اور سوشل میڈیا کے ذریعے گستاخانہ مواد ڈال کر مسلمانوں کی دل آذاری کرنے والوں کے خلاف وزارت داخلہ فوری کارروائی کرے اور سزا کے خوف سے روپوش ہونے والوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق فوری سزا دی جائے، سودی نظام معیشت نے قوم کو قرضوں میں جکڑ دیا ہے۔گذشتہ روز جامع القدس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کی حفاظت کے لیے مذہبی‘ لسانی اور سیاسی اختلاف ختم کرنا ہوں گے۔ طاغوتی طاقتیں امت مسلمہ کے انتشار کے سبب اپنے مذموم عزائم پورے کر رہی ہیں‘ رسول اکرم ﷺ کے اسوۂ حسنہ پر عمل کر کے ہی ہم ملکی مسائل وبحران سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا۔ اس کی بقاء اور استحکام کے لیے اسلام کا نفاذ کیا جائے۔ دین اور سیاست کو الگ تصور نہیں کیا جا سکتا۔ ہماری سیاسی جد وجہد غلبۂ اسلام اور استحکام پاکستان کے لیے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن امہ کو آپس میں لڑانے کی سازش کر رہا ہے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے دشمنان ملک واسلام کی مذموم سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔