ورلڈ پاسبان ختم نبوت میں شامل چاروں مکاتب فکر کے علماءِ کا اجلاس
لاہور (نمائندہ خصوصی )ورلڈ پاسبان ختم نبوت میں شامل چاروں مکاتب فکر کے علماءِ کرام کا مشترکہ اجلاس جامعہ تحفظ ختم نبوت لاہور میں امیر مرکزیہ مولانا پیر سلمان منیر سجادہ نشین خانقاہ سمبڑیال شریف کی صدارت میں منعقد ہوا جس میںآئین کی اسلامی شقوں کے دفاع کیلئے کل مسالک علماءِ تحفظ ختم نبوت فورم کا قیام اور اسکے عہدیداروں کا اعلان کیا گیا اور295/Cایکٹ کے دفاع اور تحریک ناموسِ رسالت ؐ کیلئے مشترکہ جدوجہد کے عزم کو دہرایا گیااس موقع پرقائد ورلڈ پاسبان ختم نبوت علامہ محمد ممتاز اعوان کو کل مسالک علماءِ تحفظ ختم نبوت فورم کا چیئرمین اور چاروں مکاتب فکر کے علماءِ کرام میں مولانا محمد نعیم بادشاہ سلفی،مفتی عاشق حسین رضوی،حافظ شعیب الرحمن قاسمی اور علامہ تنویر الحسن نقوی کو کل مسالک علماءِ تحفظ ختم نبوت فورم کا ڈپٹی چیئرمین منتخب کیا گیا ۔اجلاس میں کئی ایک اہم فیصلوں اور اقدامات کی منظوری بھی دی گئی جسکا علماءِ کرام ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں اعلان کرینگے۔