شان خاتم الانبیاءؐ کانفرنس

شان خاتم الانبیاءؐ کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی )جمعیت علماء اہلسنت پاکستان پنجاب کے زیر اہتمام سالانہ شان خاتم الانبیاءؐ کانفرنس قائد اعظم ٹاؤن میں قائد جمعیت اہلسنت علامہ حسین احمد اعوان کی صدارت میں منعقد ہوئی جبکہ مہمان گرامی مولانا محمد اقبال جہلمی ،حافظ اسلم صدیقی،مولانا عبد الرب امجد،شفیق قمر اور حافظ محمد صدیق کوٹ ادوی،منیر صابری نے بھی خطاب کیا ۔خصوصی خطاب میں علامہ حسین احمد اعوان نے کہا کہ حضور اکرمؐ کی آمد رب کریم کا احسان عظیم ہے۔


انہوں نے کہا کہ معاشرہ بے راہ روی کا شکار تھا دین سے دوری ک وجہ سے مختلف مصائب قوم کھوچکی تھی بے روزگار نوجوان خودکشیاں کرنے پر مجبور تھے لہٰذا سیرت طیبہ ؐ پر عمل پیرا ہوکر نہ صرف مصائب و مشکلات سے چھٹکارہ مل سکتا ہے بلکہ دونوں جہاں کی سرفرازیاں بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔