حق خود ارادیت،کشمیریوں کا حق "کے نام سے مہم چلائی جائیگی،محمد میاں سومرو
لاہور(خبر نگار )یوتھ فورم فار کشمیر کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سربراہ محمد میاں سومرو سابق وزیر اعظم و چیئر مین سینٹ ایوان کشمیر لاہور میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ضلعی صدور ،جنرل سیکرٹری ،و صوبائی عہدیداران نے شرکت کی،جس میں مظلوم و محکوم کشمیری عوام اور حریت پسندوں کے خلاف بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں اور ظلم و تشدد کی شدید مذمت کی گئی ۔محمد میاں سومرو نے کہا کہ جبرو تشدد اور اوچھے ہتھکنڈوں سے جدو جہد آزادی کی تحریک کو ختم نہیں کیا جا سکتا ۔ آزادی پسند کشمیری عوام حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جاگ چکے ہیں اور کشمیر کی آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یوتھ فورم فار کشمیر خون میں لت پت کشمیریوں کو یہ یقین دلاتی ہے کہ پاکستان ان کی مستقل اور مضبوظ حمایت جاری رکھے گا ،YFKکشمیریوں کیلئے امیدکی روشن کرن بن کر ابھری ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2017میں یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام "حق خود ارادیت ۔کشمیریوں کا حق "کے نام سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مہم چلائی جائے گی،انہوں نے طارق احسان غوری چیف آرگنائزر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جو مختلف سیاسی ،سماجی ،مذہبی ،وکلاء ،تاجران اور نوجوان تنظیموں کے رہنماؤ ں سے اقوام متحدہ کی منظور کردہ حق خود ارادیت کی قراردادوں پر عمل درآمد کراوانے کیلئے ملاقاتیں کرے گی۔تاکہ کشمیری عوام کی کی بھر پور آواز بن کر بھارت کا مکروہ سیاہ اور بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرسکیں۔