(ن) لیگ نے وعدوں اور دعوؤں کے سو ا قوم کوکچھ نہیں دیا ،میاں ایوب

(ن) لیگ نے وعدوں اور دعوؤں کے سو ا قوم کوکچھ نہیں دیا ،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) سابق مشیر وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے اپنے دوراقتدار میں جھوٹے وعدوں اور دعوؤں کے سو ا قوم کو آج تک کچھ بھی نہیں دیا ہے حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے حکمران سرکاری وسائل کو اپنی جاگیر سمجھ کر انہیں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں حکمران عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے انکو جھوٹی تسلیاں دینے میں مصروف ہیں مگر قوم انکے جھانسوں میں نہیں آنے والی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کیونکہ اس ملک پر حکمرانی کرنے والے بھی کرپشن میں ملوث ہیں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے ۔

ملک بھر میں غربت ، مہنگائی ، بدامنی اور کرپشن جیسے ناسور نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے اور ایک طرف حکمران طبقہ عوامی مسائل کے حل کی بجائے من پسند پروجیکٹس کی آڑ میں عوامی پیسہ پانی کی طرح بہا رہا ہے جبکہ عوامی سطح پر مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے غربت ، بے روزگاری اوربھوک افلاس سے لوگ بھوکے مر رہے ہیں اور خود کشیاں کررہے ہیں جبکہ حکمران طبقہ بیرونی قرضوں کی مد میں ملک کو گروی رکھ کے قرض کے نئے ریکارڈ بنا رہا ہے ۔