نورالحسن شاہ اور عثمان حیدر عمرے کی سعادت کیلئے سعودی عرب روانہ
چنیوٹ(نامہ نگار) جماعت اسلامی چنیوٹ کے ضلعی نائب امیر سید نورالحسن شاہ اور پریس کلب چنیوٹ کے ممبر مقامی صحافی چوہدری عثمان حیدر عمرے کی سعادت کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے روانگی سے قبل شہری و سماجی حلقوں چناب ایمپلائزر یونین کے چیئرمین چوہدری ظفر اقبال جٹ، صدر سید ممتاز حسین شاہ بخاری ودیگر نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پیر زادہ اقبال حسین ضلعی چیرمین بین المذاہب امن کمیٹی،میاں طفیل احمدسابق سیکرٹری تحصیل ناظم، شیخ نسیم الہٰی ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ،انجمن شہریان کے صدر رضوان الحق چوہان،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر میاں عبدالقیوم ہنجرا، سابق صدر پریس کلب چوہدری غلام رسول شاکر،سماجی کارکن شیخ غلام محمد آفتاب نے عمر ے کی ادائیگی پر جانے پر ان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کا شاندار استقبال بھی کیا ۔