اے این پی ایک تحریک کا نام ہے اسکی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے : شفیع اللہ

اے این پی ایک تحریک کا نام ہے اسکی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے : شفیع اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی ضلع مالاکنڈ کے صدر شفیع اللہ نے کہا ہے کہ اے این پی ایک تحریک کانام ہے اور اسکی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔باچا خان نے زندگی کے 35سال جبکہ ولی خان نے سولہ سال پختون قوم کے حقوق کے حصول کیلئے قید وبند میں برداشت کئے۔مگر پختونوں کے حقو ق پر سودابازی نہیں کی۔ان خیالات کااظہار انہوں خٹ کلے بدرگہ میں پی پی پی کے درجنوں کارکنوں بہرام گل، نواب خان، اکبرماما، عدنان علی، جاوید خان، منصور خان، رشیدخان، عثمان خان، سلمان خان، ضمیر خان، کامران خان، نوید خان، سہیل خان، تیمور خان، شاہ خالد، سیدشاہ، رشید خان، فواد خان، ذیشان اور میر اکبر خان کی خاندانوں اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ ایک بڑے اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے تحصیل صدر مسافر خان، جنرل سیکرٹری محمدارشاد خان، فضل احمد ایڈوکیٹ، مشتاق خان، فہیم شاہ اور بازمیاں نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ انے والا دور ایک بار پھر اے این پی کا ہے دوسرے پارٹیوں کے پاس عوام کے فلاح وبہبود کیلئے کچھ بھی نہیں۔