پشاور ، ٹریفک پولیس کی 4روزہ مہم ، ساڑھے 3ہزار رکشے بند

پشاور ، ٹریفک پولیس کی 4روزہ مہم ، ساڑھے 3ہزار رکشے بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(عمران رشید )صوبائی دارالحکومت پشاور میں عوامی شکایات پر بغیر پرمٹ اور دیگر صوبوں واضلاع سے آئے ہوئے غیر رجسٹرڈرکشاؤں کے خلاف ٹریفک پولیس کاکریک ڈاؤن،چاردنوں میں ساڑھے تین ہزار رکشاؤں کو ٹرمینل میں بندکرکے جرمانے کردئے گئے ،تفصیلات کے مطابق پشاور میں ٹریفک کے ہجوم میں بے تحاشا اضافے کے باعث شہری حلقوں کی جانب سے ایس ایس پی ٹریفک پشاور صادق بلوچ کو شکایات موصول ہوئیں کہ پشاور میں بغیر پرمٹ اور کوئٹہ ،پنجاب سمیت خیبرپختونخواء کے دیگر اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں رکشے آچکے ہیں اور اس کی وجہ سے پشاور میں آلودگی ،شور اور رش میں بے تحاشا اضافہ ہوچکاہے جس پر ایس ایس پی ٹریفک پشاور صادق بلوچ نے ٹریفک پولیس کے افسران کی ٹیمیں تشکیل دی جس میں ایس پی سٹی امیر محمد خان اور ڈی ایس پی سٹی پیر جوہر شاہ کو اندرون شہر ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹررحیم حسین کو دلہ زاک روڈ،جی ٹی روڈ،چارسدہ روڈسمیت دیگر علاقے حوالے کردئے گئے جنہوں نے ایس ایچ او ٹریفک خالد اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کرکے 3539رکشاؤں کو چالان کرکے 397ایسے رکشاؤں کو ٹرمینل میں بند کردیا گیا جن کے پاس پرمٹ اور رجسٹریشن ولائسنس تک نہیں تھے اور اکثریت ایک ہی نمبر پلیٹ پر دورکشے چل رہے تھے۔