شبقدر تھانہ خواجہ وس کے حدود میں منشیات فروشوں کا راج،منشیات کا کاروبار عروج پر

شبقدر تھانہ خواجہ وس کے حدود میں منشیات فروشوں کا راج،منشیات کا کاروبار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر(نا مہ نگار) شبقدر تھانہ خواجہ وس کے حدود میں منشیات فروشوں کا راج۔منشیات کا کاروبار عروج پر ۔کھلے عام منشیات اور آئیس کا فروخت جاری پولیس کی معنی خیز خاموشی۔تفصیلات کے مطابق شبقدر کے علاقہ خواجہ وس میں اور خواجہ وس پولیس تھا نہ کے حدود میں منشیات فروشوں کا راج چل رہا ہے۔اور کھلے عام اس مکروہ کاروبار کا دھندہ کیا جا رہا ہے۔جبکہ پولیس کا کر دار ہا تھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہے۔پولیس ان منشیات فروشوں کی پشت پنا ہی کر رہی ہے کیوں کہ ان کو ما ہواری اور ہفتہ واری با قادعدگی سے مل رہی ہے۔پولیس دکھانے کے لیے کبھی کھبی نا کہ بندی کا ڈرامہ کر تا ہے لیکن اکثر نا کہ بندی کے دوران منشیات فروش پولیس کے ساتھ ہی کھڑے ہو تے ہیں ۔منشیات کے کاروبار سے علاقے کے اسی فیصد سے زیادہ لوگ اس لعنت میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔