خیبر پختونخوا انٹر ریجنل انڈر 16ہاکی چمپئن شپ میں ملاکنڈ ریجن کی تیسری پوزیشن

خیبر پختونخوا انٹر ریجنل انڈر 16ہاکی چمپئن شپ میں ملاکنڈ ریجن کی تیسری پوزیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ ) ملاکنڈ ریجن نے خیبر پختونخوا انٹر ریجنل انڈر 16ہاکی چمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حا صل کر لی جبکہ ملاکنڈ کا دوسرااعزاز یہ ہے کہ ٹورنامنٹ کے صوبائی ڈائریکٹر حیدر علی خان کا تعلق بٹ خیلہ سے ہے ایبٹ آباد میں منعقدہ حالیہ انٹر ریجنل ہاکی چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد بارے ڈائریکٹر ٹورنامنٹ نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات دیتے ہو ئے کہا کہ صو بائی سطح کے اس ٹورنامنٹ میں صوبہ بھر کے6ریجنوں نے اپنے اپنے متعلقہ ریجنل ہاکی فیڈریشن کی نگرانی میں حصہ لیا جس میں ہزارہ نے پہلی بنوں نے دوسری جبکہ ملاکنڈ ریجن نے تیسری پوزیشن حا صل جس میں ضلع سوات بو نیر چترال دیر لوئر دیر اپر اور ملاکنڈ کے کھلاڑیوں کو نمائند گی دی گئی تھی انھوں نے کہا کہ اب ملکی سطح پر ہونے والے مقابلے آل پاکستان ہاکی چمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخوا کا35رکنی دستہ تیار کیا جارہا ہے جو کہ عنقریب آل پاکستان ہاکی چمپئن شپ میں صو بے کی نمائند گی کرے گا جس میں چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیر گلگت بلتستان اور فاٹا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔