آل ریٹائرڈ ملازمین کا اہم اجلاس
تھانہ (نمائندہ پاکستان) آل ریٹائرڈ ملازمین کا اہم اجلاس ہائی سکول نمبر ۱ تھانہ میں نگران صدر پروفیسر فضل کریم ناشاد کی صدارت میں ہوا۔ جس سے ناشاد کے علاوہ نگران جنرل سیکرٹری شیر بہادر اور دیگر ریٹائرڈ ملازمین نے تقاریر کئے۔ اجلاس میں اس امر پر انتہائی تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا کہ گروپ انشورنس کیس کاہائی کورٹ کی طرف سے ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں فیصلہ کرنے کے باوجود صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ میں کیس جمع کیا ہے اور خواہ مخواہ غریب اور کم امدنی والے ریٹائرڈ ملازمین کو ذہنی کوفت میں مبتلاء کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں تو مسلسل اضافی کیا جارہاہے لیکن کام کرنے والے اور ریٹائرڈ سرکاری ملاازمین کی تنخواہوں میں اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر اضافہ کرنے پر وہ آسمان سر پر اُٹھا لیتے ہیں۔ اُنہوں نے ریسٹوریشن کے لئے 12 سال کی شرط ختم کرنے اور تاریخ سبکدوشی سے دینے کا بھی پُر زور مطالبہ کیا۔