کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک شدید مشکلات سے دوچار ہے‘ بخت جہان
بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق سپیکر صوبائی اسمبلی بخت جہان خان نے کہاہے کہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے اج ملک شدید مشکلات سے دوچار ہے ۔ستر سال گزرنے کے بعد بھی غریب عوام کے مسائل حل نہ ہوئے ۔ملکی وسائل پر نااہل حکمران قابض ہے جنہوں نے یہاں سے دولت بیرون ملک منتقل کیاہے جب تک عوام ان کرپٹ حکمرانوں کا ووٹ کے ذریعے اخستاب نہیں کرے گا ۔ملک اس طرح کے مسائل کا شکار ہوں گے ۔جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جنکے ممبران اسمبلی کرپشن سے پاک ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الفاروق پبلک سکو ل پیربابا میں جماعت اسلامی یو تھ حلقہ پی کے 79 کے جے ائی یو تھ کے منتحب عہدیداروں سے خطاب کے دوران کیا ۔سابق سپیکر نے کہا کہ کرپشن نے ملک کے ادروں کو کھوکھلا کررکھاہے ۔نوجوان سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے ۔اگر ہمارے حکمرانوں نے ملک کے تیرہ کروڑ نوجوانوں کے لئے روزگار ،بہتر تعلیم جیسے منصوبہ بندی نہیں کی تو ہم مستقبل میں بہت سے مسائل سے دوچار ہوسکتے ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے ممبران اسمبلی پر کرپش کے کو ئی داغ نہیں ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ملک کے سب سے بڑے عدالت سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس میں ائین کے ارٹیکل 62.63 میں ریکارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس پر عمل کی جائے تو سہراج الحق کے علاوہ کو ئی بھی نہیں بچے گا ۔جماعت اسلامی دیگر سیاسی جماعتوں کے طرح نہیں کہ باپ کے مرنے کے بعد اور اسکے بعد نواسا پارٹی کا سربراہ ہوگا ،انہوں نے کہا کہ ملک کے ٹاپ ٹین بہتر پارلیمٹیرن میں جماعت اسلامی کے چار ممبران شامل ہے ،انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کے بہتر مفاد میں اگے ائے اور اداروں کے اندر ہو نے والی کرپشن سے عوام کو اگا ہ کرے ۔