پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ نے پنجم کے بورڈ امتحان کا فیصلہ مسترد کر دیا
بٹ خیلہ(بیورو رپورٹ)پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ مالاکنڈ نے جماعت پنچم کے امتحان کوبورڈکے ذریعے لینے کافیصلہ مستردکرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگرصوبائی حکومت نے اپنافیصلہ واپس نہ لیاگیا تو17جنوری کوپشاورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں جوق درجوق شرکت کریں گے ۔حکومت کے ہٹ دھرمی کی وجہ سے سکولوں کوبندکرنے کے علاوہ والدین ،طلباء اوطالبات سڑکوپرنکل کراحتجاجی تحریک شروع کردیں گے ۔قائدین کے کال پرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اوراحتجاجی تحریک میں ضلع مالاکنڈہراول دستے کاکرداراداکریگی جن سکولوں نے جماعت پنجم کے طلباء کی رجسٹریشن کرائی ہے وہ بھی امتحان سے بائیکاٹ کریگی۔ان خیالات کااظہارپرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک مالاکنڈکے اراکین امجدعلی شاہ ،عبدالقدوس خان ،زوارعلی ،امجدعلی خان فرمان علی ،غلام محمد،واجدعلی اورخیرالامین نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے جماعت پنجم کاامتحان کوبورڈکے ذریعے لینے کے فیصلے کومستردکرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگرصوبائی حکومت نے اپنافیصلہ واپس نہیں لیاگیاتوہم اپنے صوبائی قائدین کے کال پرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اورمالاکنڈکے اراکین احتجاجی تحریک میں ہراول دستے کاکرداراداکریگی۔انہوں نے کہاکہ پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے ایک طرف لاکھوں کے تعدادمیں بے روزگارنوجوانوں کوباعزت روزگارفراہم کردیاہے جبکہ دوسری طرف تعلیمی میدان میں حکومت پربوجھ بھی کم کردیاہے اگرحکومت پرائیوٹ تعلیمی اداروں کوسہولیات نہیں دے سکتے توکم ازکم ان کے لئے مشکلات پیداکرنے سے گریز کیاجائے اوراس تعلیم یافتہ طبقہ کواحتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے۔