ہنگو‘ غنی الرحمان کی ساتویں برسی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو میں سابق صوبائی وزیر غنی الرحمان کے ساتویں برسی کے مناسبت سے پر وقار تقریب،ایم پی اے مفتی سید جنان،ضلع ناظم مفتی عبید اللہ ،حیات وزیر بنگش سمیت سیاسی وسماجی مذہبی شخصیات اورصوبہ بھر سے شہید کے مداحوں کی برسی میں شرکت،ہنگو کے میگا پراجیکٹس معمار ہنگو غنی الرحمان کے منصوبے ہیں،سستی شہرت کے لئے تختیاں لگانے والے سیاسی اقدار سے نا آشنا ہے،پی ٹی آئی کے حکومت نے صوبے بھر میں عوام کو گمراہ کیا اور نوجوانوں کے جذبات سے کھیلا،ہر طرف صوبے میں کرپشن،بد عنوانی اور لوٹ مار کا بازار گرم ہیں،آئیندہ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کامیابی حاصل کر کے عوامی محرومیوں کا آزالہ کرے گی۔ضلعی حکومت کی جدوجہد سے ہنگو میں امن و امان کا قیام ممکن ہوا۔غنی الرحمان نے ہنگو کے عوام کو جینے کا حق دیا، ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر فورم پر جدو جہد کی،اپنے والد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے عوام کے بے لوث خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔فرند غنی الرحمان جے یو آئی کے رہنماء سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان کا غنی الرحمان کی برسی کی مناسبت سے تقریب سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر آبپاشی غنی الرحمان کے ساتویں برسی کے موقع پر ہنگو ہاؤس میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء کرام،سیاسی و سماجی شخصیات،دانشوروں،قبائلی عمائدین اور شہید کے چاہنے والوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غنی الرحمان کے فرزند اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ شہید غنی الرحمان نے ہنگو کے عوام کے لئے جو خدمات سر انجام دیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہنگو کے عوا م کو 50روپے کنال کے حساب سے زمینیں الاٹ کرائی گئی جبکہ ہزاروں بے روز گاروں کو نوکریاں دلوانے کے ساتھ ساتھ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے اور ہنگو کو ضلع کا درجہ دلانا غنی الرحمان کی وہ خدمات ہے جن کو سیاسی مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں۔موجودہ صسوبائی حکومت تبدیلی کے نام پر عوام کے جذبات کے ساتھ کھیل رہے ہیں جبکہ ماضی کے حکومتوں کے منصوبوں پر تختیاں لگا عوام کو بے وقوب بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ غنی الرحمان نے آزاد حیثیت سے تین بار اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے اور وہ سدا بہار ،متحرک،مردم شناس شخصیت کے حامل تھے اور شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میں اور بھائی تحصیل ناظم عامر غنی ہنگو کے عوام کے خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔جلسے سے ضلع ناظم مفتی عبید اللہ ،ممبر صوبائی اسمبلی مفتی سید جنان ، امیر جے یو آئی رہنماء مولانا میاں حسین جلالی ،مولانا تحسین اللہ،چیئر مین ہائیڈرو یونین حیات وزیر بنگش و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غنی الرحمان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اسی لئے صوبہ بھر سے عوام ان سے والہانہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انسان دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے مگر اس کے کارنامے اسے زندہ رکھنے کا باعث بنتے ہیں ،مقررین نے کہا کہ غنی الرحمان نے خدمت کی سیاست کو متعارف کرایا اور ہنگو کی پہچان بنیں ۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔