وزیر اعظم نوازشریف عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سوئٹزر لینڈ روانہ

وزیر اعظم نوازشریف عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سوئٹزر لینڈ ...
وزیر اعظم نوازشریف عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سوئٹزر لینڈ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم نوازشریف عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم پاکستان ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے 47ویں تین روزہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں جہاں وی سوئٹزرلینڈ کے صدرسے ملاقات اورپاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس17 جنوری کو سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیوس میں منعقد ہو رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم ڈیووس میں قیام کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت دیگر اہم عالمی رہنماو¿ں اور تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعظم ان ملاقاتوں میں پاکستان کی معاشی صورت حال میں مزید بہتری لانے اور بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے جیسے موضوعات پر بات کریں گے۔ وزیر اعظم کی برطانوی ہم منصب تھریسامے سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو بھی مدعو کر رکھا ہے۔ سابق آرمی چیف اجلاس کے دوران انسداد دہشت گردی کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔ اجلاس میں فلم ساز شرمین عبید چنائے۔ بھارتی ہدایت کار کرن جوہر اور گلوکارہ شکیرہ کے علاوہ سیاستدانوں، سماجی کارکنوں اور فن کاروں سمیت مختلف شعبوں کی نمائندہ شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

مزید :

قومی -