حکومت مدعی بن کر امریکہ سے بات کرے، عافیہ صدیقی کو ڈاکٹر شکیل کے عوض رہا کرایا جاسکتا ہے: سراج الحق

لاہور (ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آج سے پانچ روز قبل حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ اگر ریاست مدعی بن کر امریکا سے بات کرے تو اوباما عافیہ کو رہا کرسکتے ہیں، نہ جانے کیوں حکمران عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے بات کرتے ہوئے گھبراہٹ کا شکار ہیں۔کراچی میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ کی والدہ اور بہن فوزیہ صدیقی سے ملاقات کی۔
بی بی سی کی سٹوری میں غلط تاثر دینے کی کوشش کی گئی ، جلد فیصلہ کریں گے کیا کرنا ہے : دانیال عزیز
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کسی پاکستانی حکومت نے ڈاکٹر عافیہ کے معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا، امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے سینیٹ میں اپنا کردار ادا کریں گے، جماعت اسلامی نے پہلے دن ہی سے عافیہ صدیقی کی قید کے خلاف آواز بلند رکھی اور آئندہ بھی اس عمل کو جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی ہماری عزت کا معاملہ ہے، ڈاکٹر شکیل کی رہائی کے عوض معاہدہ کرکے عافیہ صدیقی کو رہا کرایا جاسکتا ہے، ہم پرامید ہیں کہ عافیہ صدیقی رہا ہوکر آئیں گی اور اہم انکا استقبال کریں گے۔