پاکستانی ٹیم کی فتح پر شیخ رشید نے کھلاڑیوں کو حیران کن پیغام دیدیا

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کی تاریخی فتح پر جہاں شائقین کرکٹ خوش دکھائی دیئے ، وہیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی خاموش نہ رہ سکے اور ٹوئیٹر ہینڈل سنبھال لیالیکن شاید زیادہ جذباتی ہوجانے کی وجہ سے جملہ کچھ غلط ہوگیا ۔
ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم کی شکست پر شائقین کرکٹ مایوس تھے اور پہلے ون ڈے میچ میں بھی کارکردگی کچھ زیادہ مختلف نہیں تھی تاہم دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے چھ وکٹوں سے آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیاتوشیخ رشید نے بھی قومی ٹیم کو اپنے جذبات سے آگاہ کرنا مناسب سمجھا اور اس کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیالیکن جملہ لکھنے میں کچھ ایسی غلطی ہوگئی کہ اس کا مفہوم ہی بدل گیاجس کی وجہ سے ہر کوئی حیران رہ گیا، اس ٹوئیٹ کر لفظی مطلب کچھ یوں تھا’ سبزگندگی اچھا کھیلے‘
غلطی کا احساس ہونے پر شیخ رشید نے غلط ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردی اور پھر نئی ٹوئیٹ کردی جو اس وقت بھی ان کے ہینڈل پر موجود ہے ۔
well played Green shirts
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) January 15, 2017