کراچی کے معروف ریسٹورنٹ میں ویٹر کی نوعمر لڑکی کیساتھ ایسی حرکت کہ ہنگامہ برپاہوگیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کھانوں کے شائقین کیلئے کباب جیز ریسٹورنٹ کانام جانا پہچاناہے لیکن یہاں پر بھی خواتین محفوظ نہیں ، والدین کے ساتھ کھانا کھانے کے لیے جانیوالی 13سالہ لڑکی پر کچھ لمحے نظریں جمائے رکھنے کے بعد ایک ویٹر نے پرچی پر اپنا نمبر لکھ کر پھینک دیا اور کہا’ بچی ، یہ میرانمبر ہے‘ ۔اس واقعے کی تفصیلات اس بچی کی والدہ نے سوشل میڈیا پر ایک پیج میں شیئرکردیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر ریسٹورنٹ انتظامیہ کو خوب لعن طعن کی جارہی ہے اور بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تجاویز بھی دی جارہی ہیں۔۔
اس لڑکی والدہ ’ا ح‘ نے لکھاکہ ’ میں اور میری بہن کی فیملی کھانا کھانے گئے تھے، کھانے کے بعد میں بچوں کوریلنگ کی طرف تصاویر لینے لے گئی ،ہمارے ساتھ 13سالہ بیٹی بھی تھی،وہ ہم سے تھوڑی دور چلی گئی جہاں ایک ویٹر نے اس پرپرچی پھینکی اور کہاکہ’ بچی یہ میرا نمبر ہے ، اس نے دودفعہ یہ بات کی‘۔پرچی پھینکے جانے پر بچی بھاگ کر ہمارے پاس آگئی اورسارے واقعے کے بارے میں بتایا،لڑکی نے بتایاکہ مرد پرچی پھینکنے سے کچھ دیر قبل اسے گھورتارہا، لیکن لڑکی نے توجہ نہیں دی‘۔ خاتون نے لکھاکہ’ یہ سن کر ہم بھڑک اٹھے ، فوری طورپر میرابہنوئی اور خاونداسی جگہ واپس گئے ، وہاں ایک سروس روم تھاجہاں ویٹرزکام کرتے ہیں،انہوں نے ویٹرز کو ڈانٹناشروع کردیا اور کمرے سے باہر بلایاکہ شاید لڑکی ملزم کو پہچان سکے لیکن وہ نہیں ملا،مجھے یقین ہے کہ دوسرے ویٹر اور انتظامیہ ملزم کو چھپانے میں ملوث ہیں،منیجر کا رویہ بھی کچھ اچھانہیں تھا لیکن ہمیں چائے کی پیشکش ضرورکی‘۔
خاتون کاکہناتھاکہ ’یہ واقعہ پیش کرنے کامقصد لوگوں کو آگاہ کرنا ہے تاکہ ہرکوئی یہ جان سکے کہ کباب جیز جیسے معروف ریسٹورنٹس میں بھی یہ کام ہوتاہے جو قابل مذمت اور قابل نفرت ہے، میری بیٹی صرف تیرہ سال کی ہے لیکن خوشی ہے کہ جلد ازجلد اس نے ہمیں اس واقعے سے آگاہ کردیا، ہمارے بچے ایسے بھیانک لوگوں کی وجہ سے خراب ہورہے ہیں، ہمیں ایسے واقعات پر خاموش نہیں رہناچاہیے اور اس کیخلاف لڑنا چاہیے ‘۔