بڑے بڑے جہاز بنانے والا چین معمولی ترین چیز دوسرے ملک سے منگوانے پر مجبور ,ایسی کیا چیز ہے جان کر آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

بڑے بڑے جہاز بنانے والا چین معمولی ترین چیز دوسرے ملک سے منگوانے پر مجبور ...
بڑے بڑے جہاز بنانے والا چین معمولی ترین چیز دوسرے ملک سے منگوانے پر مجبور ,ایسی کیا چیز ہے جان کر آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(نیوزڈیسک)ٹیکنالوجی کے میدان میں چین نے دنیا کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے لیکن آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ بال پین کی ٹِپ کچھ عرصہ تک چین بھی نہیں بناسکتا تھا اور اسے جاپان سے درآمد کرتا تھا جس پر ہر سال 17ملین ڈالر خرچ آتا تھا۔تاہم اب ایک چینی کمپنی Taiyuan Iron & Steel (TISCO) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یہ انتہائی نازک اور اہم ٹیکنالوجی اپنے ملک میں تیار کرلی ہے اور اب اسے جاپان سے درآم کرنے کی ضرورت نہ رہے گی۔

لاہور کے معروف کلب کے باہر انتظامیہ کی جانب سے نوٹس لگادیا گیا، اور اس پر ایسی بات لکھ دی گئی جس سے بچنے کے لئے ہی تو علیحدہ ملک بنایا گیا تھا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاہوگیا
تفصیلات کے مطابق چین ہر سال بال پین کی ٹپ جاپان سے منگواتا ہے اور اس ہر کثیر زرمبادلہ خرچ کرتا ہے ،اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ اس ٹپ کو بنانے کے لئے چین کے پاس استطاعت نہ تھی لیکن اب ایک کمپنی TISCOکا کہنا ہے کہ اس نے دقیق تحقیق کے بعد ٹپ بنانے کی ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرلیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بہت جلد’میڈ ان چائنا‘ کی یہ دو سے تین ملی میٹر کی ٹپس کی پروڈوکشن شروع ہوجائے گی اور اگلے دوسال تک چین کو یہ ٹپ جاپان سے منگوانے کی ضرورت نہ رہے گی۔ 2011ءسے 2014ءتک چین نے 60 ملین یوان صرف اس ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرنے کی کوشش پر لگائے اور بالآخرTISCOنامی کمپنی کو یہ کامیابی نصیب ہوئی۔