سٹاک مارکیٹ سے 6 ماہ میں 25 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا انخلاءہوا:سٹیٹ بینک

سٹاک مارکیٹ سے 6 ماہ میں 25 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا انخلاءہوا:سٹیٹ بینک
سٹاک مارکیٹ سے 6 ماہ میں 25 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا انخلاءہوا:سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹینٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سٹاک مارکیٹ سے 6 ماہ میں 25 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا انخلاءہواجبکہ براہ راست سرمایہ 10 فیصد اضافے سے 1 ارب 8 کروڑ ڈالر رہا۔

امریکیوں نے پاکستان میں امن امان کی صورتحال کو بہتر قرار دے دیا
سٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری کی شرح 2016 کے مقابلے میں 52 فیصد زائد ہے،جولائی تا دسمبر2016 تک 1ارب 82 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔سرکاری شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 99 کروڑ 81 لاکھ ڈالر رہاجبکہ نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 82 کروڑ 63 لاکھ رہا۔

مزید :

کراچی -