عمران خان کرپشن کے چیمپئن،تحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسہ کہاں سے آتا ہے؟:دانیال عزیز

عمران خان کرپشن کے چیمپئن،تحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسہ کہاں سے آتا ...
عمران خان کرپشن کے چیمپئن،تحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسہ کہاں سے آتا ہے؟:دانیال عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے عمران خان خود کرپشن کے چیمپئن ہیں بتائیں کہ ان کی جماعت کے اکاونٹ میں پیسے کہاں سے آتے ہیں؟اور ان پیسوں کہاں استعمال کیا جاتا ہے?

وزیراعظم نے کسی قسم کا استثنیٰ نہیں مانگا :مصدق ملک

تفصیلا ت کے مطابق دانیال عزیز کا پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہنا تھاکہ یو ایس جسٹس کی ویب پر بتا یا گیا ہے کہ عمران خان کے اکاونٹ میں جو پیسے موجود ہیں خان صاحب کا مقصد اس تمام رقم کو پاکستان منتقل کرنا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے شائع کئے گئے کتابچے میں ایک نعرہ درج ہے”حکومت ہٹاو، عمران خان کو وزیراعظم بناو“۔دانیال عزیز کادعوی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو پیسہ انہوں نے پاکستان منتقل کیا ہے پہلے وہ زرداری کی حکومت کیخلاف استعمال کیااور اب نواز شریف کی حکومت کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی نے انہی پیسوں سے وو ٹ خریدے اور اپنی حکومت لانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔عمران خان نے پہلے الیکشن کمیشن سے پھر نجم سیٹحی سے معافی مانگی ،معافی مانگ مانگ کر ” معافی خان “ بن چکے ہیں۔ انہوں نے جھوٹ بول بول کر انتہا کر دی ہے اور انہی جھوٹوںکی وجہ سے ان کا حشر نشر ہوتا جارہا ہے جبکہ ان کو ایک جھوٹ چھپانے کیلئے ایک اور جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔عمران خان اداروں پر الزام تراشی کرکے اپنی سیاست کو چمکانا چاہتے ہیں۔ان کے الزام تراشی اداروں کی بربادی کا باعث بن رہے ہیں ، اورالزام تراشی کرنا تو ان کا طریقہ واردات ہے اور جب ان کی واردات پکڑی جاتی ہے تو بد معاشی پر اتر آتے ہیں۔
دانیال عزیز نے لگے ہاتھوں جہانگیر ترین کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ جہانگیر ترین جہاز خرید کر جہاز ماسٹر بن کر چکے ہیں ،ان کے خریدے گئے جہاز کیخلاف کو ئی انکوائری نہ ہونے دی گئی جو بھی افسر سراغ لگاتا اسے ٹرانفسرکردیا جاتاتھا جبکہ جہانگیر ترین عوام کو 2نمبر ادویات فراہم کرتے رہے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین ایک منظم دھاندلی کے ذریعے خورد برد کرتے ہیںاور خان صاحب دوسروں کیخلاف دھاندلی کا شور مچاتے رہتے ہیں ، انہیں اپنی ناک کے نیچے ہوتی ہوئی منظم دھاندلی نظر ہی نہیں آتی۔پی ٹی آئی نے وزیراعظم پر الزامات لگائے لیکن وہ اپنے بچوں سمیت کورٹ میں پیش ہوگئے۔قوم ان کے جھوٹوں پیچھے چھپی ہوئی کالک کو دیکھ چکے ہیں۔