ایک لیڈر ہے جو کوکین پی کر رات کو کالا چشمہ پہن کر اجلاس کرتا ، سارا دن ایک ہی بات کرتا رہتا ہے،مشاہد اللہ خان کے بیان پر تحریک انصاف کاسینیٹ میں احتجاج

ایک لیڈر ہے جو کوکین پی کر رات کو کالا چشمہ پہن کر اجلاس کرتا ، سارا دن ایک ہی ...
ایک لیڈر ہے جو کوکین پی کر رات کو کالا چشمہ پہن کر اجلاس کرتا ، سارا دن ایک ہی بات کرتا رہتا ہے،مشاہد اللہ خان کے بیان پر تحریک انصاف کاسینیٹ میں احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک لیڈر ہے جو کوکین پی کر رات کو کالا چشمہ پہن کر اجلاس کرتا ہے، سارا دن ایک ہی بات کرتا رہتا ہے، کیا انقلاب کوکین پی کر آئے گا،مشاہد اللہ خان کے بیان پر تحریک انصاف کے اراکین نے سینیٹ میں احتجاج کیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے ،اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سگریٹ میں ہیروئن ، افیون اور چرس ڈالی جاتی ہے ، جہاں دل کے اسٹنٹ جعلی ہوں وہاں غیر معیاری سگریٹ کی بات کیاکرنا، پتا کیا تو معلوم ہوا کوکین پینے والے سورج یا بلب کی روشنی برداشت نہیں کر سکتے۔

عمران خان کرپشن کے چیمپئن،تحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسہ کہاں سے آتا ہے؟:دانیال عزیز
انہوں نے کہا ہے کہ ایک لیڈر ہے جو رات کو کالا چشمہ پہن کر اجلاس کرتا ہے،ایک سیاسی لیڈر کوکین پیتا ہے اور وہ سارا دن ایک ہی بات کرتا رہتا ہے، سیاستدانوں کے سگریٹ پینے سے ملکی سیاست پر اثرات مرتب ہوتے ہیں، سیاسی لیڈروں کے سگریٹ پینے پر تو مکمل پابندی ہونی چاہیے،سگریٹ اور سب نشوں پر پابندی ہونی چاہیے، آپ احتجاج کیوں کر رہے ہیں ، یہ تو چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔

مزید :

قومی -