سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 اچانک کیوں پھٹ جاتا تھا؟ بالآخر تحقیقات مکمل ہوگئیں، انتہائی حیران کن اصل وجہ سامنے آگئی

سیول (نیوز ڈیسک) سام سنگ کے موبائل فون گلیکسی نوٹ 7کے پھٹنے کے پے درپے واقعات پیش آنے پر کمپنی کو لاکھوں فون واپس لینے پڑے اور اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ کمپنی نے اپنی تاریخ کے بدترین ماڈل کے پھٹنے کے معاملے کی بھرپور تحقیق کی، جس کے تہلکہ خیز نتائج اب منظرعام پر آگئے ہیں۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق گلیکسی نوٹ 7کے پھٹنے کی بنیادی وجہ اس کی بیٹری کو قرار دیا گیا ہے، جو اندونی خرابی کی وجہ سے غیر معمولی حد تک گرم ہو کر پھٹ جاتی تھی۔ دنیا بھر میں اس موبائل فون کے پھٹنے کے واقعات پر کمپنی کو یہ ماڈل معطل کرنا پڑا اور تقریباً 19 ارب ڈالر (تقریباً 19سوارب پاکستانی روپے ) بھی برداشت کرنا پڑا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں کمپنی نے اس ماڈل کے تمام موبائل فون واپس اٹھوالئے۔ جو کسٹمرز یہ موبائل فون خرید چکے تھے انہیں بھی اس کے بدلے رقم واپس کی گئی۔
نوکیا نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔۔۔ نئے سمارٹ فون کی تفصیلات سامنے آ گئیں، ڈیزائن اور فیچرز ایسے شاندار کہ دیکھ کر آپ کے منہ میں پانی آ جائے گا
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی فروخت رکنے سے کمپنی کو تقریباً 17 ارب ڈالر جبکہ فروخت شدہ موبائل فونز کے بدلے رقم واپس کرنے سے تقریباً 2ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ کمپنی اس بھاری نقصان اور بدنامی کا داغ دھونے کے لئے نیا ماڈل گلیکسی نوٹ ایس 8غیر معمولی بہتری اور کوالٹی کے ساتھ لانچ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ اس کی یہ کوشش کس حد تک کامیاب ہوتی ہے، آنے والے چند دنوں میں اس کا فیصلہ ہوجائے گا۔