کے ایس ای 100 انڈیکس میں 322 پوائنٹس کی کمی، 48 ہزار 888 پوائنٹس پر پہنچ کر بند

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 322 پوائنٹس کی کمی، 48 ہزار 888 پوائنٹس پر پہنچ کر بند
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 322 پوائنٹس کی کمی، 48 ہزار 888 پوائنٹس پر پہنچ کر بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز شدید مندی کا رجحان رہا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 322 پوائنٹس کی کمی ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس نے 49 ہزار 203 پوائنٹس سے ٹریڈنگ کا آغاز کیا جس میں تھوڑی ہی دیر میں 190 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا تاہم یہ اضافہ زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں کمی آتی گئی۔ کاروبار کے اختتام تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 322 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 48 ہزار 888 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوگیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 15 کروڑ 71 لاکھ 68 ہزار 840 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 15 ارب 6 کروڑ 68 لاکھ 57 ہزار 819 روپے رہی ۔پی ایس ایکس میں آج مجموعی طور پر 403 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 137 کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں اضافہ، 249 میں کمی اور 17 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مزید :

بزنس -